سندھ میں کوروناوائرس کے پھیلاو میں مرحلہ وار کمی کا سلسلہ جاری

نزاہت خان نزاہت خان

سندھ میں کوروناوائرس  کے پھیلاو میں مرحلہ وار کمی کا سلسلہ جاری

سندھ میں کوروناوائرس  کے پھیلاو میں مرحلہ وار کمی کا سلسلہ جاری ۔ مزید پانچ سو ستاسی کیسز سامنے آگئے۔ دوسو،پچپن کا تعلق کراچی سے ہے۔  پندرہ مریض انتقال کرگئے۔

وزیراعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران صوبے  میں کورونا کے پانچ سو ستاسی کیسز رپورٹ ہوئے۔مثبت کیسز کی شرح پانچ اعشاریہ پانچ  فیصد رہی۔  اب تک  پانچ لاکھ،ستاون ہزار، چھ سو اٹھاون  افراد میں  وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ کراچی میں چوبیس گھنٹے کے دوران دو سو،پچپن افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ سب سے زیادہ  پچاسی کیسز ضلع کورنگی اور سب سے کم  ایک کیس ضلع  ملیر سے سامنے آیا۔  مہلک وائرس سے متاثر پندرہ مریض انتقال کرگئے۔ اب تک کورونا وائرس  آٹھ ہزار افراد کی جان لے چکا ہے۔اس وقت  دوسو چھتیس مریضوں کی حالت تشویشناک اور  اٹھار ہ وینٹی لیٹر پر ہیں۔چوبیس گھنٹے میں  نو لاکھ  ، پانچ ہزار، تین سو،تینتیس افراد کو  کورونا ویکسین لگائی گئی۔