کراچی کےعلاقے کورنگی کےایریامیں گھرکی دہلیزپرباپ کےسامنےڈاکووں کےہاتھوں بیٹےکےقتل کامقدمہ عوامی کالونی تھانےمیں درج کرلیاگیا۔
شہریوں کےتشددکےہلاک مبینہ ڈاکوکاکرمنل ریکاردبھی پولیس نےحاصل کرلیا۔
مقتول پانچ بہن بھائیوں میں سب سےبڑااورلاء کاطالب علم تھا
پانچ بہن بھائیوں میں سب سےبڑا،باپ کےخوابوں پوراکرنے کےلیےلاء کی تعلیم حاصل کرنےوالاتئیس سالہ اظہر،جسےہفتے کو ڈاکووں نےباپ کےسامنےگھرکی دہلیزپرقتل کیا۔
مقتول کےقتل کامقدمہ والدکی مدعیت میں عوامی کالونی تھانےمیں درج کرلیاگیا۔
جبکہ واقعہ کےبعدشہریوں کےتشددسےہلاک مبینہ ڈاکوکابھی کرمنل ریکارڈپولیس نےحاَصل کرلیا۔
پولیس حکام کےمطابق ہلاک ڈاکوکےفرارساتھی کی بھی تلاش جاری ہے۔
بڑےبھائی کےبچھڑنےپردانش غم سےنڈھال ہے۔۔۔بھائی نےگھرآکربہن کوروٹی بنانےکاکہاپھرگھرسےنیچےاترےتوکچھ ہی دیربعدبھائی نےچورچورپکارااورفائرنگ کی آوازسنائی دی۔
ڈاکووں کی فائرنگ کےمقتول نوجوان کےوالدمقصوداورایک راہگیرشہری بھی زخمی ہوا۔