کراچی میں جماعت اسلامی کے فلاحی ادارے الخدمت کے تحت یتیم بچوں کی پانچ روزہ عید شاپنگ کا آغاز ہو گیا۔
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کا اس موقع پر کہنا تھا ہر بچے کو عید کی خریداری کے لیے ساڑھے چھ ہزار روپے دیئے گئے ہیں۔ بچے اپنی والد ہ یا سرپرست کے ساتھ خود اپنی پسند سے خریداری کر رہے ہیں۔ منعم ظفر نے بتایا کراچی میں الخدمت کے تحت تقریباً ڈھائی ہزار بچے عیدشاپنگ سے مستفید ہوئے ہیں۔ عید شاپنگ کےلئے الخدمت کے رضا کار بچوں کی مکمل رہنمائی کررہے ہیں۔پانچ روزہ پروگرام کے دوران سینکڑوں بچے عید کی خوشیاں سمیٹیں گے۔