کراچی میں لوٹ مار کے واقعات کا تسلسل برقرار، مزیددو وارداتوں کی ویڈیوز سامنے آگئیں۔
بلدیہ سعید آباد میں بینک سے رقم لانے والے شہری کو لوٹا گیا ،عزیز آباد میں شہری بیش قیمت موٹرسائیکل سے محروم ہوگیا
بلدیہ سعید آباد میں مختار گھمن پولیس چوکی کے قریب کار سوار سے ہونے والی ڈکیتی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی
،واردات کی ویڈیو کچھ فاصلے پر موجود شہری نے موبائل فون سے بنائی ،پولیس کے مطابق کار سوار بلدیہ چوبیس کی مارکیٹ کے قریب واقع نجی بینک سے رقم نکال کر لارہا تھا
،تعاقب کرتے 4 مسلح ملزموں نے سعید آباد کے علاقے میں پہنچ کر گاڑی کو روکا اور واردات کی ،
پولیس کا دعویٰ ہے کہ ڈاکو کار سوار سے رقم نہیں لوٹ سکے ،محض موبائل فون چھین کر فرار ہوئے ،
دوسری جانب عزیز آباد بلاک ٹو میں بھی شہری سے صبح سویرے بیش قیمت موٹرسائیکل چھیننے کی واردات ہوئی،سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رہائشی علاقے میں تعاقب کرکے آنے والے تین موٹرسائیکل لفٹرز اسلحے کے زور پر شہری سے موٹرسائیکل چھین کو فرار ہوگئے
،پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملوث ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے۔