سندھ سے سینٹ کی ٹیکنوکریٹ نشست پر پیپلز پارٹی کی ڈاکٹر خالدہ سکندر میندھرو کامیاب۔

عرفان علی عرفان علی

سندھ سے  سینٹ کی ٹیکنوکریٹ نشست پر  پیپلز پارٹی کی ڈاکٹر خالدہ سکندر میندھرو کامیاب۔

سندھ سے  سینٹ کی ٹیکنوکریٹ نشست پر  پیپلز پارٹی کی ڈاکٹر خالدہ سکندر میندھرو کامیاب۔

 پی ٹی آئی کا بائیکاٹ۔ اتحادی ایم کیوایم کے ارکان نےبھی  ووٹ نہیں ڈالے۔

 پی ٹی آئی کے تین منحرف ارکان نے  حق رائے دہی استعمال کیا۔

سندھ  سے سینٹ کی ٹیکنوکریٹ نشست پر  پولنگ کے دوران  پہلا ووٹ  پیپلز پارٹی کی رکن حنا دستگیر نے کاسٹ کیا۔

پولنگ کا عمل شام چار بجے تک جاری رہا۔مجموعی طور پر ستانوے  ووٹ کاسٹ ہوئے۔

 آخری ووٹ وزیر اعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ نے  ڈالا۔

پیپلز پارٹی کی اتحادی ایم کیو ایم کے کسی رکن نے ووٹ نہیں دیا۔

الیکشن  کمیشن سندھ کےمطابق پیپلز پارٹی کی ڈاکٹر  خالدہ سکندر   ستانوے ووٹ لے کر کامیاب رہیں۔

 ایم کیو ایم، جی ڈی اے اور ایم ایم اے اراکین نے ووٹ  نہیں ڈالے۔

 صوبائی الیکشن کمشنر نے  میڈیا سے گفتگو میں کہا  پولنگ  کا مرحلہ پرامن ماحو ل میں  ہوا۔

 منحرف ارکان کے ووٹ سے متعلق وہ کچھ نہیں کہہ سکتے۔

تحریک انصاف نے الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا۔

 پی ٹی آئی کے تین منحرف ارکان  اسلم ابڑو، شہریار شر اور کریم بخش گبول نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

 پیپلز پارٹی کے پانچ ارکان شرمیلا فاروقی،اعجاز شاہ بخاری، عذرا پیچوہو، اسماعیل راہو اور علی نواز مہر  بھی ووٹ نہ دینے والوں میں شامل ہیں۔