نیٹ میٹرنگ سے عوام پر 4 روپے فی یونٹ بوجھ

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

نیٹ میٹرنگ سے عوام پر 4 روپے فی یونٹ بوجھ

نیٹ میٹرنگ سے عوام پر 4 روپے فی یونٹ بوجھ، سیلاب متاثرین کو ریلیف دیا جائے گا: وزیر توانائی اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ نیٹ میٹرنگ والے آئی پی پیز بننے جا رہے ہیں، تاہم اس سہولت سے ایک حد تک ہی فائدہ اٹھایا جائے۔ ان کے مطابق نیٹ میٹرنگ کی وجہ سے عوام پر 4 روپے فی یونٹ اضافی بوجھ پڑ رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک کروڑ 80 لاکھ صارفین 70 فیصد رعایت پر بجلی حاصل کر رہے ہیں، جبکہ سولر پینل لگا کر کئی افراد نے خود کو 200 یونٹ سے نیچے کر لیا ہے۔

اویس لغاری نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ سال کی نسبت بجلی کی قیمت میں کمی آئی ہے اور جنہیں یہ کمی نظر نہیں آ رہی، ان کی "آنکھوں پر پٹی ہے"۔ انہوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے صارفین کو ریلیف دینے کا اعلان کیا اور بتایا کہ لیسکو ملازمین نے ایک دن کی تنخواہ سیلاب متاثرین کے لیے دی ہے۔ وزیر توانائی نے سیاسی بھرتیوں کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی کو بااختیار بنایا گیا ہے اور لوگ صرف اختیارات کے پیچھے جنگ لڑ رہے ہیں۔