چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفی کمال کا کہنا ہے سندھ حکومت نے ڈھائی
لاکھ ملازمتوں میں سے کراچی والوں کو کلرک کی نوکری تک نہیں دی۔الزام لگایا کہ
کراچی میں ارکان اسمبلی اور افسران لائنوں کا پانی چوری کر کے ٹینکرز کے ذریعے
فروخت کررہے ہیں۔
چیئرمین پی ایس پی مصطفی
کمال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی والوں کے لئے صرف فوڈ سپلائی کی
ملازمت رہ گئی ہے۔ سندھ حکومت نے ڈھائی لاکھ ملازمتوں میں سے کراچی والوں کو کلرک کی نوکری تک نہیں دی ۔ کراچی والوں کے حصے کا پانی ٹینکر کے ذریعے فروخت کیا جارہا ہے۔پانی کی
فراہمی سے متعلق کے فور منصوبہ کو فراڈ
قرار دے دیا۔مصطفی کمال کا کہنا تھا
کہ وہ اپنی زندگی میں چھٹے وزیراعظم
کو کراچی سرکلر ریلوے کا افتتاح کرتے دیکھ رہے ہیں۔ تختیوں کی نقاب
کشائی کر کے کراچی والوں کو بے وقوف بنایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی والوں کو پانی، بجلی، روزگار مل نہیں رہا۔ اب میونسپل ٹیکس
بجلی کے بل کے ساتھ لینے کی بات کی جارہی ہے۔