کراچی میں آج ایک بار پھر بادل برسے۔ مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور ہلکی بارش ہوئی۔۔۔

صبانور صبانور

کراچی میں آج ایک بار پھر بادل برسے۔ مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور ہلکی بارش ہوئی۔۔۔

کراچی میں آج ایک بار پھر بادل برسے۔ مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور ہلکی بارش ہوئی۔۔۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 24سے 26 جولائی تک اکثر مقامات پر کہیں کہیں تیز ہواوں، گرج چمک کے ساتھ بارش اور کہیں کہیں موسلا دھار بارش کا امکان ہے

کراچی میں بادلوں اور دھوپ کی آنکھ مچولی جاری رہی۔۔۔

 شام کے وقت مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ایئرپورٹ اولڈ ایریا،ملیر،جناح ٹرمینل، پی اے ایف فیصل بیس، پی اے ایف مسرور بیس اور میٹ آفس یونیورسٹی روڈ پر بارش۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق ڈی ایچ اے فیز ٹو، سعدی ٹاون، گلشن حدید اور کیماڑی،صدر آئی آئی چندریگرروڈ اور اطراف میں بھی بادل برسے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 23 جولائی سے طاقتور مون سون ہواوں کا سندھ میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

 اور یہ 26 جولائی تک برقرار رہیں گی۔

کراچی میں 24سے 26 جولائی تک اکثر مقامات پر کہیں کہیں تیز ہواوں، گرج چمک کے ساتھ بارش اور کہیں کہیں موسلا دھار بارش کا امکان ہے