سندھ اسمبلی کےاجلاس میں آج بھی اپوزیشن اور حکومتی اراکین کے درمیان تلخ
جملوں کا تبادلہ ہوا ۔ اپوزیشن اراکین اسپیکر ڈائس کےسامنے جمع ہوگئے۔ ڈپٹی اسپیکر نے مائیک بند کرایا
،،،تو اپوزیشن اراکین نے مائیکرو فون پر بات کرنا شروع کردی ۔
سندھ اسمبلی کا اجلاس ڈیرھ گھنٹے کی تاخیر سے ڈپٹی اسپیکر ریحانہ لغاری کی
صدارت میں شروع ہوا ۔۔ وقفہ دعا کے دوران اپوزیشن اراکین ڈپٹی اسپیکر سے الجھتے
رہے ۔وفقہ سوالات سے پہلے مکیش کمار چاولہ کو بولنے کی اجازت دینے پر اپوزیشن اراکین
اسپیکر ڈائس کےسامنے جمع ہوگئے ۔۔اور نعرے
بازی شروع کردی ۔خواجہ اظہار نے تحریک انصاف کے اراکین اور حکومتی ارکان کے درمیان
مصالحتی کردار ادا کرتے ہوئے معاملہ سنبھال لیا۔۔وقفہ سوالات کے دوران وزیر ایکسائز
مکیش چائولہ نے اراکین کے سوالات کے جوابات دیئے ۔اس دوران ان کی خرم شیر زمان سے
نوک جھوک بھی ہوئی جس کے بعد اجلاس جمعرات کی دوپہر دو بجے تک ملتوی کردیا گیا۔۔