کراچی میں
صدر پارکنگ پلازہ کے سامنے پیٹرول پمپ پر
کھڑے ٹینکر میں آگ بھڑ ک اٹھی۔ زمین پر پھیلے پیٹرول نے بھی آگ پکڑ لی اور فائر ٹینڈر کے پائپ تک
محفوظ نا رہے۔ کیمیکل و فوم کی مدد سے آگ
پر قاپو پایا گیا۔ آپریشن میں گیارہ فائر ٹینڈرز اور اسنارکل نےحصہ لیا۔
کراچی میں
صدر پارکنگ پلازہ کے سامنے پیٹرول پمپ پر
کھڑے ٹینکر میں آگ لگنے کی اطلاع پر ابتدا میں فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں پہنچی
اور آپریشن کا آغاز کیا۔ پولیس اور رینجرز
کے اہلکاروں نے پہنچ کر متاثر ہ مقام کو
حصار میں لے لیا،، اور صدر سے پارکنگ پلازہ جانے والی سڑک بند کردی گئی۔ فائر بریگیڈ
حکام کے مطابق آگ
لگنے کی اطلاع ملنے ہی فائر ٹینڈرز پہنچ گئے۔ فائر بریگیڈ کی گیارہ گاڑیوں
کے علاوہ اسنارکل نے بھی آگ بجھانے کی
کارروائی میں حصہ لیا۔بھڑکتے شعلے فائرٹینڈرز کو
بھی لپیٹ میں لے رہے تھے۔ کیمیکل
اور فوم کی مدد سے ڈیڑھ گھنٹے کی جدوجہد کے بعد
آگ کو بجھایا گیا۔آگ لگنے کی وجوہات کا تعین نہیں ہوسکا۔پیٹرول پمپ کے
مالک نے بتایا کہ صبح کے وقت ٹینکر کو پمپ پر فلنگ کے لئے بلایا گیا ۔آف لوڈنگ کے دوران اچانک ٹینکر میں آگ بھڑک
اٹھی ۔ ابتدا میں ہمارے پاس آگ بجھانے
کے جو آلات موجود ہیں،، ان سے آگ بجھانے کی کوشش کی ۔ آگ بھڑک رہی تھی فائر
بریگیڈ نے آکر اس پر قابو پایا۔ پیٹرول
پمپ کی اندرونی وائرنگ، پمپ ڈسپینسر اور پمپ کے احاطے کا کچھ حصہ متاثر ہوا ہے۔