اشتعال انگیز تقریر کیس میں ملزم سابق وفاقی وزیر بابر غوری کو پولیس نے بے گناہ قرار دے دیا۔

عرفان علی عرفان علی

اشتعال انگیز تقریر کیس میں ملزم سابق وفاقی وزیر بابر غوری کو پولیس نے  بے گناہ قرار دے دیا۔

اشتعال انگیز تقریر کیس میں ملزم سابق وفاقی وزیر بابر غوری کو پولیس نے  بے گناہ قرار دے دیا۔

عدالت نے رپورٹ مسترد کر کے پولیس کو قانون کے مطابق   رپورٹ بنانے کا حکم دے دیا۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں اشتعال انگیز تقریر کے دوران  تالیاں بجانے اور سہولت فراہم کرنے  کے معاملہ پر سماعت ہوئی۔

پولیس نے  بابر غوری کو عدالت میں پیش کیا۔ اپنی رپورٹ میں پولیس نے سابق وفاقی وزیر کو  بے گناہ قرار دے دیا۔

 قرار دیا کہ بابرغوری  کے خلاف ٹھوس شواہد نہیں ملے۔ عدالت نے پولیس رپورٹ مسترد کرتے ہوئے  قانون  کے مطابق رپورٹ بناکر  پیش کرنے کا حکم دیا۔

سوال کیا اگرآپ کو شواہد نہیں ملے اور ملزم کا مقدمے میں نام نہیں ،،تو اسے رہا کیوں نہیں کیا۔

عدالت نے تفتیشی افسر  کو بیس  منٹ میں نئی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

 پولیس بابر غوری کو بکتر بند گاڑی میں بیٹھا کر واپس لے گئی ۔