بنکاک، عائشہ ایاز نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا
عائشہ ایاز نے انٹرنیشنل ٹائیکوانڈو چیمپئن شپ میں تین میڈل پاکستان کے نام کرلیے
قوم کی بیٹی ایک سلور اور دو برانز کے تمغے جیتنے میں کامیاب رہیں
عائشہ ایاز نے چیمپئن شپ کی بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی اپنے نام کیا
تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں منعقدہ ایونٹ میں 40 ممالک کے 22 سو کھلاڑیوں نے شرکت کی
عائشہ ایاز نے انڈر 12 کی کٹیگری میں کامیابیاں حاصل کیں
اس سے قبل عائشہ ایاز دوبئی انٹرنیشنل چیمپئن شپ میں بھی ملک کے لئے میڈلز حاصل کرچکی ہیں