کراچی میں جناح اسپتال کے گائنی وارڈ سے نومولود بچی مبینہ طور پرلاپتہ ہوگئی

عمران عمران

کراچی میں جناح اسپتال کے گائنی وارڈ سے نومولود بچی مبینہ طور پرلاپتہ ہوگئی

کراچی میں جناح اسپتال کے گائنی وارڈ سے نومولود بچی مبینہ طور پرلاپتہ ہوگئی۔ اہلخانہ کا کہنا ہے بچی گزشتہ روز پیدا ہوئی۔ رات کو ماں کے پاس موجود تھی۔ صبح دیکھا تو غائب تھی۔

کراچی میں جناح اسپتال کے گائنی وارڈ سے نومولود بچی مبینہ طور پرلاپتہ ہوگئی۔ واقعہ کے خلاف اہلخانہ نے احتجاج کیا،، جس پر پولیس اور رینجرز کے اہلکار بھی جناح اسپتال  پہنچ گئے۔ پولیس کےمطابق اہلخانہ کا کہنا ہے گزشتہ رات دو سے تین  بجے کے درمیان بچی مبینہ اغواء ہوئی ۔ اہلخانہ  نےبتایا  گزشتہ روزبچی کی پیدائش ہوئی ۔ گزشتہ رات بچی اپنی ماں کے پاس موجود تھی۔صبح ماں اٹھی تو بچی غائب تھی۔ پولیس نے نومولود بچی کے لاپتہ ہونے کی تفتیش شروع کردی ۔