انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے جمعے سے تدریسی امور کا بائیکاٹ ختم
کرنے کا اعلان کردیا۔ حکومت سندھ نے سروسز رولز سے متعلق وضاحت بھی جاری کردی۔آئندہ
سلیکشن بورڈز بھی جامعات کے قوانین کے مطابق ہونگے۔
جامعہ کراچی میں دس روز تک معطل رہنے والا تدریسی عمل جمعے سے شروع
ہوگا۔۔
جامعہ کراچی کی جنرل باڈی کے اجلاس میں اساتذہ رہنماؤں نے شرکاء کو
وزیر جامعات و سیکریٹری سے ہونے والے مذاکرات کا احوال بتایا۔۔
شرکاء کو بتایا گیا کہ اساتذہ کے مطالبات تسلیم کرلیے گئے ہیں۔ سندھ
حکومت نے سروس رولز سے متعلق وضاحت بھی جاری کردی اور سلیکشن بورڈز بھی جامعات
قوانین کے مطابق منعقد ہوں گے۔
اساتذہ سے مشاورت کے بعد انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے کل سے تدریسی
عمل بحال کرنے کا اعلان کردیا۔
جامعہ کراچی میں گزشتہ روز طلبہ نے تدریسی عمل کی معطلی پر احتجاج بھی
ریکارڈ کرایا تھا۔۔