الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان کا کہنا ہے این اے دوسوچالیس کراچی پر ضمنی الیکشن کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں

عرفان علی عرفان علی

الیکشن کمشنر  سندھ اعجاز انور چوہان کا   کہنا ہے  این اے دوسوچالیس کراچی  پر ضمنی الیکشن کی تیاریاں آخری مراحل میں  ہیں

الیکشن کمشنر  سندھ اعجاز انور چوہان کا   کہنا ہے  این اے دوسوچالیس کراچی  پر ضمنی الیکشن کی تیاریاں آخری مراحل میں  ہیں  ۔

امیدوار  اشتعال تقاریر  سے گریز کریں ۔ ریجنل الیکشن کمشنر کراچی ندیم حیدر کہتے ہیں  منتخب ارکان   قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے حلقے میں آسکیں گے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 240 پر ضمنی انتخابات کے حوالے سے الیکشن  کمیشن ، پولیس، رینجرز حکام  اور  سیاسی جماعتوں کا اجلاس ہوا۔

صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان کا  پریس کانفرنس میں کہنا تھا امیدوار  سرکاری مشینری کے استعمال اور اشتعال انگیز تقاریر سے گریز کریں۔

ریجنل الیکشن کمشنر کراچی ندیم حیدر نے کہا   ضمنی الیکشن کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔ سی سی ٹی وی  کیمروں سے  سیکیورٹی کنٹرول کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن حکام  کا کہنا تھا  منتخب ارکان   قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے حلقے میں آسکیں گے۔ سب مل کر اس الیکشن کو صاف وشفاف بنانا چاہتے ہیں۔