کراچی میں این اے دوسو چالیس پر
ضمنی انتخاب کے معرکہ میں پچیس امیدوار مدمقابل۔ پولنگ سولہ جون کو ہوگی۔
این اے دوسو چالیس کی نشست پر ضمنی انتخاب کے لئے الیکشن کمیشن نے امیدواروں
کی حتمی فہرست جاری کردی۔ ایم کیو ایم ، پی ایس پی ، پیپلز پارٹی ، مہاجر قومی
موومنٹ ، مسلم لیگ سمیت مختلف جماعتوں اور آزاد سمیت پچیس ارکان میدان میں ہیں۔تحریک انصاف نے
کسی امیدوار کو ٹکٹ جاری نہیں کیا۔ایم کیوایم کے
اقبال محمد علی کے انتقال سے خالی
ہونے والی نشست پر سولہ جون کو پولنگ ہوگی۔