جھگڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

صبانور صبانور

 جھگڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل



کراچی  میں  کلفٹن عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے پاس  سڑک بند کیے جانے پر  شہری اور ٹریفک پولیس اہلکاروں کے درمیان جھگڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔ 


سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں ٹریفک پولیس اہلکاروں اور ایک کار سوار شہری کے درمیان تلخ کلامی اور ہاتھا پائی دیکھی جا سکتی ہے۔ذرائع کے مطابق کار سوار شہری اپنی فیملی کے ہمراہ تھا اور کسی اسپتال جانا چاہتا تھا۔ درگاہ حضرت عبداللہ شاہ غازی کے عرس اور زائرین کی بڑی تعداد کی آمد کے باعث سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کے تحت متعلقہ سڑک بند کی گئی تھی۔ شہری نے سڑک کھلوانے پر اصرار کیا اور بات نہ ماننے پر ٹریفک اہلکاروں کے ساتھ جھگڑا کیا، جس کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی۔واقعے کی ویڈیو سامنے آنے پر ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ٹریفک ساؤتھ کو انکوائری کرنے اور تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔