کراچی میں لی مارکیٹ بس اسٹینڈ ختم کرنے کے خلاف درخواست۔ عدالت نے ایڈمنسٹریٹر
کے ایم سی اور سیکریٹری بلدیات سے جواب طلب کرلیا ۔
سندھ ہائی کورٹ میں کراچی کے علاقے لی مارکیٹ میں بس اسٹینڈ ختم کرکے
پلازہ بنانے کے معاملے پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے کہا شہر گنجان آباد ہوچکا ہے۔ سبھی اڈوں کو شہر سے باہر ہونا چائیے ۔بڑی مشکل سے
بس اڈے شہر سے باہر گئے ہیں۔ ایڈمنسٹریٹر
کےایم سی اور سیکریٹری بلدیات کا جواب آنے
دیں ۔ عدالت نے دونوں سے جواب طلب کرلیا۔ درخواست میں ڈی جی ،ایس بی سی
اے اور سیکریٹری ٹرانسپورٹ بھی فریق ہیں۔
سندھ ہائی کورٹ نے ڈی جی، ایس بی سی اے سے
بارہ اپریل تک رپورٹ طلب کرلی ۔