پاکستان پیپلز پارٹی نے جیالے رہنما اور سابق صوبائی وزیر اویس قادر شاہ کو اسپیکر سندھ اسمبلی کا امیدوار نامزد کردیا

عرفان علی عرفان علی

 پاکستان   پیپلز پارٹی  نے جیالے رہنما اور سابق صوبائی وزیر   اویس قادر  شاہ  کو  اسپیکر سندھ اسمبلی   کا امیدوار نامزد کردیا


پاکستان   پیپلز پارٹی  نے جیالے رہنما اور سابق صوبائی وزیر   اویس قادر  شاہ  کو  اسپیکر سندھ اسمبلی   کا امیدوار نامزد کردیا۔ سکھر سے تعلق رکھنے والے  اویس قادر شاہ پیشے کے لحاظ سے بزنس مین اورزمیندار ہیں۔  بطور وزیر ٹرانسپورٹ   انہوں نے  پیپلزبس سروس کے منصوبے کو عملی شکل دی   ۔  
پیپلزپارٹی کی جانب سے اویس قادرشاہ کواسپیکر سندھ اسمبلی کے لیے نامزد کیا گیا ہے ۔۔۔اویس قادر شاہ کا تعلق سکھر سے ہے ۔۔۔ انہوں نے مہران یونیورسٹی جامشورو سے گریجویشن کیا ۔۔۔  پیشے کے لحاظ سے بزنس مین اورزمیندار ہیں۔۔۔

 اویس قادر شاہ  حالیہ عام انتخابات میں   پی ایس 23 سکھر ٹو سے  69ہزار266 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے ۔جی ڈی اے کے عنایت اللہ 21ہزار137حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔۔۔

اویس قادر شاہ سینیئر سیاستدان خورشید شاہ کے داماد ہیں۔وہ  صوبائی  وزیر ٹرانسپورٹ  بھی رہ چکے ہیں ۔اویس قادر شاہ کے دور میں پیپلزبس سروس کے منصوبے کو عملی شکل دی گئی ۔ بسیں آنے کے حوالےسےنئی نئی  تاریخی دینے پر انہیں تنقید کا سامنا  کرنا پڑا