طلبہ یونین کی بحالی کے لئے اب تک کیا اقدامات اٹھائے۔
سندھ حکومت نے تمام جامعات سے رپورٹ مانگ لی۔
اٹھائیس نومبر کو اجلاس میں تمام سرکاری جامعات کے وائس چانسلر کو تفصیلا ت کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کردی۔
صوبائی وزیر جامعات و بورڈز اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ تمام جامعات کو طلبہ یونین ایکٹ پر دو ماہ کے اندر عمل درآمد کرنا تھا۔
جامعات جواب دیں کہ ابھی تک طلبہ یونین ایکٹ کے قواعد جامعات میں نافذ کیوں نہیں ہوئے۔
طلبہ یونین سمیت دیگر معاملات پر پیش رفت سے متعلق سندھ کی تمام جامعات کا اہم اجلاس اٹھائیس نومبر کو طلب کیا گیا ہے۔
صوبائی وزیر جامعات نے تمام سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز کو تفصیلات کے ساتھ اجلاس میں شرکت کرنے کی ہدایت کردی۔
اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ دیگر صوبوں کو بھی سندھ کی طرح طلبہ یونین کی بحالی کا دروازہ کھولنا چاہیے۔
سندھ کی تمام سرکاری و نجی جامعات میں بہت جلد طلبہ یونین کے الیکشن کرائے جائیں گے۔
صوبائی وزیر جامعات نے کہا ہے کہ طلبہ یونین کی بحالی کے قانون کا اطلاق سرکاری جامعات کے ساتھ نجی جامعات پر بھی لاگو ہوتا ہے۔