کراچی سرجانی میں جعلی گوٹھ بنا کر قبضوں کا معاملہ

عرفان علی عرفان علی

کراچی  سرجانی میں جعلی گوٹھ بنا کر قبضوں کا معاملہ

 

کراچی  سرجانی میں جعلی گوٹھ بنا کر قبضوں کا معاملہ۔  توہین عدالت کی درخواست پر چیف سیکریٹری، سیکرٹریز بلدیات  و داخلہ، آئی جی، ایڈیشنل آئی جی کو نوٹس جاری کردیئے گئے۔

سندھ ہائی کورٹ میں عدالتی حکم کی تعمیل نہ کرنے پر توہین عدالت کی  درخواست  پرسماعت کی ۔

عدالت نے   دیگر کےعلاوہ ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ، ایس ایس پی غربی و دیگر کو بھی نوٹس جاری کردیئے۔

درخواست گزا ر کا موقف ہے کہ عدالت  نے اٹھائیس فروری دوہزار بائیس کو قبضے ختم کرنے کا حکم دیا تھا۔

 محمد حسن بروہی گوٹھ، ارضی بروہی گوٹھ اور  حسن بروہی گوٹھ جعلی ہیں۔

گلشن سرجانی گوٹھ اور  عباسی گوٹھ بھی غیر قانونی  ہیں۔

 میر خان گوٹھ اور  تاج بروہی گوٹھ ختم کرنے کا حکم دیا گیا۔ سرکاری ادارے لینڈ مافیا کی معاونت کر رہے ہیں۔