سندھ میں کھانوں اور مختلف پکوانوں میں استعمال ہونے والے غیر معیاری اجزاء کی جانچ اب آسانی سے ممکن ہوسکے گی۔
سندھ فوڈ اتھارٹی نے نیوٹریشن انٹرنیشنل کی مدد سے جامعہ کراچی میں فوڈ ٹیسٹنگ لیب قائم کردی ۔
ابتدائی مرحلے میں کوکنگ آئل کی ٹیسٹنگ کی جارہی ہے
سندھ فوڈ اتھارٹی نے کراچی میں پہلی فوڈ ٹیسٹنگ لیب کا آغاز کردیا۔۔
نیوٹریشن انٹرنیشنل کی مدد سے جامعہ کراچی کے شعبہ فوڈ اینڈ سائنسز ٹیکنالوجی میں قائم لیب مختلف پکوانوں اور ان میں استعمال ہونے والے اجزاء کی جانچ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
اس مشین کی مالیت تقریبا 30 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ جو منٹوں میں کوالٹی ٹیسٹ ممکن بناتی ہے۔
چار سال سے گرد میں اٹے منصوبے کو ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی نے پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے۔
فوڈ انسپکٹرز کی تربیت کا کام بھی شروع کردیا گیا ہے۔
جامعہ کراچی میں قائم فوڈ لیب میں ناصرف طلبہ اپنی ریسرچ جاری رکھ سکتے ہیں بلکہ سندھ فوڈ اتھارٹی کا ادارہ بھی ٹیسٹنگ کے حوالے سے خود مختار ہونے جارہا ہے۔