سندھ اسمبلی میں
قائمہ کمیٹیوں کا معاملہ رواں ہفتے حل ہونے کا امکان۔
بائیس کمیٹیوں کی چیئرمین شپ پیپلز پارٹی اور آٹھ کی ایم کیوایم کو ملنے کا
امکان ہے۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ پیپلز پارٹی
اپنے پاس رکھے گی۔
سندھ اسمبلی میں چونتیس
محکمہ جاتی قائمہ کمیٹیاں قائم کی جائیں گی۔
حکمراں جماعت پیپلز پارٹی بائیس
کمیٹیوں کی چیئرمین شپ کے ساتھ
سرفہرست ہوگی۔
پیپلز پارٹی نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ ایم کیو ایم
کو نہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔
تاہم ایم کیو ایم آٹھ
قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکتی ہے۔سنی اتحاد
کونسل یا آزاد امیدواروں کو تین قائمہ کمیٹیاں ملنے کا امکان ہے۔
جماعت اسلامی نے آزاد ارکان کی حمایت کی، تو
سنی اتحاد کونسل کو ایک اور قائمہ کمیٹی کی چیئرمین شپ مل سکتی ہے۔