قومی ائر لائن پی آئی اے کا پانچ سال بعد برطانیہ کے لئے آپریشن بحال

سدرہ عارف سدرہ عارف

  قومی ائر لائن پی آئی اے کا پانچ سال بعد برطانیہ کے لئے آپریشن بحال


 قومی ائر لائن پی آئی اے کا پانچ سال بعد برطانیہ کے لئے آپریشن بحال۔ دوسو چوراسی مسافروں کو لے کر  پہلی پرواز اسلام آباد سے مانچسٹر کےلئے روانہ  ہوگئی۔


ترجمان پی آئی اے کےمطابق پی آ ئی اے کی پرواز کو وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے الوداع کیا۔ پرواز کی روانگی سے قبل ایک  تقریب  ہوئی ،، جس میں  وزرات دفاع، سفارتی مشن اور ہوابازی کے اعلی حکام نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف  نے کہا کہ یہ پرواز دونوں ملکوں اور لوگوں کے مابین تعلقات کو مستحکم کرے گی۔ براہ راست پروازوں سے مسافروں کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی جو کہ برطانیہ میں مقیم  سولہ  لاکھ سے زائد پاکستانیوں کا طویل عرصے سے مطالبہ تھا ۔تقریب میں قرعہ اندازی کے ذریعےچھ سو ساٹھ  سی سی گاڑی  ایک خوش نصیب مسافر  کے نام  نکالی گئی جبکہ دیگر مسافروں کو بھی موبائل فون اور تحائف پیش کئے گئے۔  تقریب کے مہمانوں کو  چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے کی جانب سے یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔ ابتدائی طور پر پی آئی اے نے  منگل اور ہفتہ  کو   دو پروازوں کے ساتھ آپریشن کا آغاز کیا ہے۔ ان میں اضافے کے ساتھ  لندن اور برمنگھم کےلئے بھی پروازیں شروع کی جائیں گی۔