انٹربینک میں ڈالر تین روپے چھبیس پیسے مہنگا

نزاہت خان نزاہت خان

 انٹربینک میں ڈالر  تین روپے چھبیس پیسے مہنگا


انٹربینک میں ڈالر  تین روپے چھبیس پیسے مہنگا۔ سونے کی قیمت میں  چھ ہزار چار سو روپے کا اضافہ۔

اسٹاک مارکیٹ کا انڈیکس  ننانوے پوائنٹس  گرگیا۔

 انٹربینک میں ڈالر تین روپے چھبیس پیسے اضافے سے دوسو اسی روپے ، انتیس پیسے پر پہنچ گیا۔

فی تولہ سونا چھ ہزار چار سو روپے مہنگا ہوکر  دو لاکھ، چھ ہزار، پانچ سو روپے مہنگا ہوگیا۔

دس گرام سونے کی قیمت پانچ ہزار، چار سو ستاسی روپے بڑھ کر ایک لاکھ، ستتر ہزار، چالیس روپے ہوگئی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے دن   مندی رہی۔

دن کا اختتام ہینڈریڈ انڈیکس میں  ننانوے پوائنٹس کی کمی سے انچاس  ہزار، چار سو اکتیس پوائنٹس پر ہوا۔