اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مالی سال 2025 کے کرنٹ اکاؤنٹ اور تجارتی اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں

سدرہ عارف سدرہ عارف

 اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مالی سال 2025 کے کرنٹ اکاؤنٹ اور تجارتی اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں


اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مالی سال 2025 کے کرنٹ اکاؤنٹ اور تجارتی اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں، جن کے مطابق  چودہ سال  بعد کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس میں بدل گیا ہے۔ 

اسٹیٹ بینک کے مطابق جون 2025 میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہا، جبکہ پورے مالی سال 2025 کے دوران ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ 2 ارب 10 کروڑ ڈالر سرپلس میں رہا۔ یہ اہم پیش رفت ہے کیونکہ پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 14 سال بعد پہلی بار مالی سال کےدوران سرپلس ہوا ہے۔۔۔رپورٹ کے مطابق مالی سال 2025 میں پاکستان کی برآمدات 32 ارب 29 کروڑ ڈالر جبکہ درآمدات 59 ارب ڈالرسےزائد تک پہنچیں۔۔۔اسٹیٹ بینک کےمطابق ملک کا تجارتی خسارہ 26 ارب 78 کروڑ ڈالر رہا۔۔۔تجارت، خدمات اور آمدن کا مجموعی خسارہ 38 ارب 30 کروڑ ڈالر رہااس دوران ترسیلات زر کا حجم بھی 38 ارب 30 کروڑ ڈالر رہا، جبکہ دیگر ٹرانسفرز 2 ارب 12 کروڑ ڈالر کی سطح پر رہیں۔۔۔