کراچی لیاری گینگ وار کےد و انتہائی مطلوب کارندے پکڑے

عمران عمران

کراچی  لیاری گینگ وار کےد و انتہائی مطلوب کارندے پکڑے


 کراچی پرانا گولیمار سے قتل، دہشت گردی اور منشیات فروشی میں ملوث لیاری گینگ وار کےد و انتہائی مطلوب کارندے پکڑے گئے۔


ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق پاک کالونی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزموں کا تعلق کاشف ڈاڈا گروپ سے ہے۔

ملزموں کے قبضے سے دو غیرقانونی پستول برآمد ہوئے۔ ملزمان پولیس مقابلوں، قتل، اقدام قتل، دہشت گردی اور منشیات فروشی سمیت سنگین جرائم میں ملوث ہیں ۔

پولیس کا دعوی ہے  ایک گرفتار ملزم  گینگ وار سرغنہ  کاشف ڈاڈا کا فرنٹ مین ہے، اور پرانا گولیمار میں منشیات کے اڈے کی سرپرستی کرتا ہے۔