کراچی میں لیاری کلاکوٹ سے چوری کی موٹرسائیکلیں خریدنے والا تین رکنی گروہ پکڑا گیا۔
ایس ایس پی سٹی کے مطابق ملزموں کی نشاندہی پر درجنوں چوری کی موٹر سائیکلیں اور پارٹس بر آمد کئے گئے۔ملزموں نے چوری شدہ موٹرسائیکلیں اور پارٹس رکھنے کے لئے گودام بنا رکھا تھا ۔ملزم اسکریپ کا کام کرتے تھے۔کباڑ کی آڑ میں چوری کی موٹر سائیکلیں اور پارٹس نشئی افراد سے سستے داموں میں خریدتے تھے۔