نیشنل
کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکےاعدادوشمارکےمطابق کراچی میں کورونامثبت کیسزکی شرح سولہ
اعشاریہ چھالیس فیصدتک پہنچ گئی۔۔۔شہرمیں کیسزبڑھنےکی وجہ سے سرکاری اورنجی اسپتالوں
میں جگہ ختم ہونےلگی۔۔۔ معالجین نے حکومت سے کراچی میں ہیلتھ ایمرجنسی کے نفاذ کا مطالبہ
کردیا
کوروناایک
بارپھربےقابوکراچی میں مثبت کیسزکی شرح سولہ اعشاریہ چھالیس فیصدتک پہنچ گئی۔۔۔
این
سی او سی کےمطابق اٹھارہ جولائی کوشہرمیں کوروناکی شرح چودہ اعشاریہ تین،انیس جولائی
کوچودہ اعشاریہ سات جبکہ بیس جولائی کوسولہ اعشاریہ چھالیس فیصدتک رہی ۔۔۔
محکمہ
صحت سندھ کےاعدادوشمارکےمطابق بارہ سےاٹھارہ جولائی کےدرمیان شرح سولہ اعشاریہ تیرانوےفیصدرہی۔۔۔
شہرمیں
کوروناکیسزمیں اضافے کےساتھ ہی سرکاری اورنجی اسپتالوں میں جگہ ختم ہونےلگی۔۔۔
انفیکشنز
ڈیزیزز اسپتال نیپاورانڈس اسپتال میں کوروناوارڈبھرچکےہیں۔۔۔
محکمہ
صحت سندھ کےمطابق آغا خان اور لیاقت نیشنل اسپتال میں بھی کوروناسے متاثرہ مریضوں کے
لیے جگہ نا ہونے کے برابر ہے۔۔۔
شہرمیں
کیسزکی شرح بڑھنےپر پاکستان میڈیکل ایسو سی ایشن نے تشویش کااظہارکیاہے.
ماہرین
صحت نےکراچی میں ہیلتھ ایمرجنسی کےنفاذکرمطالبہ کرتےہوئےکہاہےکہ کراچی میں جینوم ٹیسٹنگ
کے دو روزہ اعداد و شمار ڈیلٹا وئیرینٹ کی شرح میں اضافےکاعندیہ دے رہےہیں۔