کراچی میں کوئی بھی جگہ تجاوزات سے
محفوظ نہیں رہی ۔
عباسی شہید اسپتال کے
اطراف تجاوزات سے اسپتال جانے والے سخت پریشان ہیں۔
شہری الزام لگاتے ہیں کہ پولیس اور کے ایم سی کی ملی بھگت سے
سروس روڑ بلاک جبکہ مین شاہراہ پر پتھارے
لگادئیے گئے ہیں۔
یہ سڑک،، عباسی شہید اسپتال کو بورڈ آفس چورنگی سے ملاتی ہے جہاں سڑک کے دونوں
اطراف پتھارے اور اسٹالز لگادئیے گئے ہیں۔
پتھارےوالے کہتے ہیں حکومت کوئی دوسری جگہ فراہم کر دے،، تاکہ رزق کما سکیں جبکہ سڑک سے گزرنے والے شہری الزام لگاتے ہیں کہ انتظامیہ کی ملی بھگت سے سڑکیں بلاک کی جارہی ہیں
۔
مختلف علاقوں میں تجاوزات کی بھرمار کا سوال سینئر ڈائریکٹر انکروچمنٹ کے ایم
سی سےکیا گیا،، تو
انہوں نے کہا کہ مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی ہیں، جلد اس سڑک کی بھی باری
آئے گی۔
کراچی کے تیسرے بڑے سرکاری عباسی شہید اسپتال کے اطراف ، مرکزی سڑک اور سروس روڑ پر تجاوزات کے باعث اکثر ٹریفک
جام رہتا ہے
اور مریضوں کو اسپتال
پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے۔