محکمہ ثقافت سندھ کے زیر اہتمام مختلف موضوعات پر بننے والی ڈاکومینٹریز کی نمائش ۔

سدرہ پٹیل سدرہ پٹیل

محکمہ ثقافت سندھ کے زیر اہتمام  مختلف موضوعات پر بننے والی  ڈاکومینٹریز کی نمائش ۔

محکمہ ثقافت سندھ کے زیر اہتمام  مختلف موضوعات پر بننے والی  ڈاکومینٹریز کی نمائش ۔ وزیرثقافت سندھ سردار شاہ کہتے ہیں  ملک کی دیگر ہیریٹیج سائیٹس پر اس طرح کی کانفرنس کا انعقاد نہیں ہوا۔

 عالمی ورثہ ہونے کے باوجود سندھ نے ہیریٹیج سائیٹس کے حوالے سے وفاق کی طرف سے تعاون نہ ہونے کے برابر ہے۔

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی  کی جانب سے  رکھی گئی تقریب میں وزیر ثقافت اور تعلیم سندھ سردار علی شاہ اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب  نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔فرانس ، ترکیہ اور انڈونیشیا کے قونصل جنرلز نے بھی  شرکت کی

تقریب سے خطاب  میں وزیر ثقافت و تعلیم  سردار علی شاہ نے کہا  سندھ میں ثقافت کو فروغ دینے کی کوشش کی۔ پانچ سال میں 90 کے قریب کتابیں چھاپی ہیں، آج پیش ہونے والی ڈاکومینٹریز اس سلسلے کا اہم حصہ ہے۔

بھٹو صاحب نے 1974 میں موہن جو دڑو کانفرنس کی تھی، اس کے بعد کسی نے اس طرح کا پروگرام نہیں کیا سوسائٹی سے کسی نے اٹھ کر نہیں پوچھا کہ ایسا کیوں ہوا

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا دستاویزی فلم سے نوجوانوں کو سیکھنے کا موقعہ ملے گا۔ کراچی کے معاملے پر ہمیں بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے۔تمام چیلینجز کے باوجود پر امید ہوں،

میئر کراچیکراچی کا جادو دوبارہ بحال کرسکیں کولاچی دوبارہ بناسکیں کوراچی دوبارہ بناسکیں کراچی دوبارہ بناسکیں جس سے سوسائٹی کا ہر ایک شعبہ وابستہ ہے

تقریب میں شریک مقررین کا کہنا تھا کہ تاریخ کو سمجھنے کے لیے تحقیق اور دیگر معاملات کی معلومات کا ہونا بہت ضروری ہے۔ اس موقع پر محکمہ ثقافت سندھ کی طرف سے چھپنے والی 32 کتب کی اسکرین پر رونمائی بھی کی گئی۔