کابل: افغان جریدے نے تصدیق کی ہے کہ پاک فوج نے حملے کے دوران صرف افغان طالبان کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان نے کیمپ کے دائیں جانب "فتنہ الخوارج" اور افغان طالبان کے ایک کیمپ پر بمباری کی۔
افغانستان انٹرنیشنل کے مطابق طالبان نے حملوں کے بعد قریبی منشیات کے عادی افراد کے اسپتال کو آگ لگا دی۔ شائع شدہ تصاویر میں اسپتال کا سائن بورڈ موجود ہے جبکہ عمارت جل رہی ہے۔ طالبان نے دعویٰ کیا کہ اسپتال پر حملے میں سینکڑوں افراد مارے گئے، تاہم انہوں نے 20 لاشوں کی تصاویر بھی جاری نہیں کیں۔
افغان میڈیا کے مطابق پاکستانی طیاروں نے کلینک سے تقریباً 200 میٹر دور اہداف پر بمباری کی، جس سے واضح ہوتا ہے کہ اسپتال براہِ راست نشانہ نہیں بنایا گیا۔