کراچی میں نامعلوم سمت سے آکر لگنے والی گولی نے 2سالہ بچی کی جان لے لی ۔۔۔
دو روز قبل لانڈھی شاہ لطیف ٹاؤن میں اندھی گولی سے زخمی ہونے والی بچی دم توڑ گئی۔
پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
کراچی کے علا قے لانڈھی یار محمد گوٹھ میں شیر خوار بچی کو گھر کے صحن میں دو روز قبل سوتے ہوئے نامعلوم سمت سے آکر گولی لگی تھی ۔
پولیس کے مطابق دو سالہ صنم کو کنپٹی پر دائیں جانب سے لگنے والی گولی نے متاثر کیا تھا۔
بچی نے دو روز اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا ۔
پولیس حکام کے مطابق بچی کے والد رکشہ ڈرائیور ہیں جنہوں نے قانونی کارروائی سے انکار کیا تو سرکار مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے ،
جاں بحق ہونے والی دو سالہ بچی چار بہن بھائیوں میں تیسرے نمبر پر تھی،
پولیس کا دعویٰ ہے کہ بچی کو لگنےوالی گولی کب اور کہاں سے فائر کی گئی،
تاحال مقام کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔۔۔