پیرس میں ٹرین اسٹیشن خالی، پولیس اہلکار پر چاقو سے حملہ

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

پیرس میں ٹرین اسٹیشن خالی، پولیس اہلکار پر چاقو سے حملہ

پیرس میں ٹرین اسٹیشن خالی، پولیس اہلکار پر چاقو سے حملہ  

پیرس: فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایک ٹرین اسٹیشن کو اس وقت خالی کرا لیا گیا جب ایک شخص نے پولیس اہلکار پر چاقو سے حملہ کر دیا۔ پراسیکیوٹر دفتر کے مطابق پولیس افسر نے حملہ آور کو روکنے کے لیے فائرنگ کی۔  

اطلاعات کے مطابق حملہ آور نے بعد میں خود کو بھی چاقو سے زخمی کر لیا۔ واقعے کے بعد اسٹیشن کو کلیئر کر کے سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ حکام نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور حملہ آور کی شناخت اور محرکات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔