میئر کراچی مرتضی وہاب کا کہنا ہے شہر کا پانی نگلیریا سمیت مختلف بیماریوں کا سبب بن رہا ہے۔شہر میں پندرہ مقامات پر انتیس کلورینیشن سینٹرز بنائے جا رہے ہیں۔
میئر کراچی مرتضی وہاب نے کڈنی ہل پمپنگ ہاوس پر کلورنیشن اسٹیشن کا افتتاح کیا۔
میئر کراچی مرتضی وہاب کا کہنا تھا دس کلورینیشن سینٹرز مکمل کرلئے ہیں۔ شہر کے چار میں سے دو فلٹریشن پلانٹس کی ازسر نو تعمیر کریں گے۔
انہوں نے کہا گورنر سندھ کو سو ارب کے کراچی ترقیاتی پیکج کےلئے خط لکھا ہے۔ پیسےملے تو عید کے بعد منصوبوں پر کام شروع کروادوں گا۔
مرتضی وہاب نے بتایا شہر میں صنعتی استعمال کے لیے ری سائیکلڈ پانی استعمال کیا جائے گا ۔ حب کینال پر کام جاری ہے۔چودہ اگست کو اضافی سو ملین گیلن یومیہ پانی کی لائن شہریوں کے لیے کھولیں گے۔ چارج پارکنگ سے متعلق جون تک معاہدے ہیں۔ اس کے بعد نئے معاہدے نہیں کیے جائیں گے۔