کراچی کے علاقے کورنگی میں مسلح ملزمان نے رکشہ ڈرائیور کو روک کر گولی مار کر قتل کر دیا

نزاہت خان نزاہت خان

کراچی کے علاقے کورنگی میں مسلح ملزمان نے رکشہ ڈرائیور کو روک کر گولی مار کر قتل کر دیا

کراچی کے علاقے کورنگی میں مسلح ملزمان نے رکشہ ڈرائیور کو روک کر گولی مار کر قتل کر دیا جبکہ سمن آباد پولیس نے  اسٹریٹ کرائم اور  نئی موٹرسائیکلیں  چھیننے والے منظم گروہ کے تین  اہم کارندوں کو گرفتار کر لیا،،دوسری جانب ایسٹ انوسٹی گیشن پولیس نے  شہریوں سےجعلسازی کے ذریعے  کروڑوں روپے  بٹورنے والے ایک ملزم کو گرفتارکر لیا

کورنگی نمبر پانچ کے قریب موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے رکشہ ڈرائیور نوجوان احمد علی کو قتل کر دیا ، واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، پولیس کے مطابق ملزمان نے مقتول سے کوئی لوٹ مار نہیں کی، شبہ ہے واردت ذاتی رنجش کا شاخسانہ ہے

سمن آباد پولیس  نے  اسٹریٹ کرائم اور  نئی موٹرسائیکلیں  چھیننے والے  گروہ کے تین  کارندوں کو گرفتار کر لیا۔ملزمان سے اسلحہ،  8 موبائل فون، دو موٹرسائیکلیں ، نقدی اور دیگر سامان برآمد کر لیا

ایسٹ انوسٹی گیشن پولیس نے کروڑوں روپے کی جعلسازی میں ملوث ملزم  نعیم شاہ کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم اور اسکے ساتھیوں کے خلاف جمشید کوارٹرز اور پیر آبادتھانے  میں جعلسازی سمیت دیگر نوعیت کے 12 مقدمات درج ہیں، ملزمان شہریوں  کو کمیٹیوں کے نام پر کروڑوں روپے کا چونا لگا چکے ہیں۔