عید ملن پارٹی ۔ وزیراعلیٰ سندھ سے مختلف مسلم و غیر مسلم سفارتکاروں کی عید مبارکباد کراچی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ زیر اہتمام عید کے تیسرے روز عید ملن پارٹی کا اہتمام وزیراعلیٰ ہاؤس کیا گیا جس میں مختلف قونصل جنرلز نے شرکت کی جس میں سری لنکا، قطر، دبئی، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، ایران ، فرانس، جرمنی، جاپان، ملائیشیا، روس، امریکہ، چائنہ ، کویت، بحرین، اومان اور افغانستان شامل تھے ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے عیدالفطر کے موقع آمد پر شکریہ ادا کیا ۔ ملاقات میں مختلف ممالک کے قونصل جنرلز نے وزیراعلیٰ سے عید الفطر کی مبارکباد پر تبادلہ خیال کیا۔ عید ملن پارٹی میں قونصل جنرلز میں عید کے تہوار پر گفتگو کرتے ہوئے کراچی میں عید کے تہوار کو بہترین انداز میں منانے کو سراہا۔غیر مسلم سفارتکاروں نے کہا کہ یہاں ہر طرف عید کی خوشیاں ایک دوسرے کے ساتھ بانٹتے دیکھ کر عید کو محبتیں بانٹنے کا تہوار قرار دیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ عید ملن خوشی اور محبت کے جذبوں کے فروغ کی عکاسی ہے جس پر ہمیں دوست مسلم سفارتکاروں نے کھانے اور مٹھایاں بھیج کر خوشیوں میں شامل کیا۔غیر مسلم سفارتکاروں نے وزیراعلیٰ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ماہ صیام کے روزے خود پر ضبط، اللہ پاک کی خوشنودی اور غرباء کا احساس دلاتا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے مہمانوں کا توازن میٹھی سویاں، شیرخورمہ، مٹھائیاں اور چائے سے کیا۔ وزیراعلیٰ سے سینیٹرز ، وزراء، مشیر، وفاقی و صوبائی سیکریٹریز و پارٹی کارکنان سے ملاقات
کراچی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے عید کے تیسرے روز سینیٹرز، صوبائی وزرا، مشیر، صوبائی اسمبلی ارکان، وفاقی و صوبائی سیکریٹریز اور پارٹی کارکنان نے ملاقات کرتے ہوئے عید مبارکباد دی ۔ ملاقات کیلئے آنے والوں میں سینیٹرز سرمد خان، مشیر نجمی عالم، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب ، صوبائی اسمبلی ارکان آصف خان اور سنیتا ، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ، چیئرمین سندھ پبلک سروس کمیشن محمد وسیم ، کمشنر کراچی حسن نقوی، ایم ڈی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ امتیاز شاہ، صوبائی سیکریٹریز شارق حسین، ساجد جمال ابڑو ، وفاقی سیکریٹری نوید شیخ ، آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ، نامور مصنف و ڈرامہ نویس انور مقصود، اداکار عدنان صدیقی اور دیگر شامل تھے۔