سندھ میں کورونا وائرس نے مزید 39جانیں لے لیں


سندھ میں کورونا وائرس نے مزید 39جانیں لے لیں

سندھ میں کورونا وائرس نے مزید 39جانیں لے لیں۔  مزیدایک ہزار783افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے مطابق  مہلک وائرس کا شکار ہو کر اب تک صوبے میں6ہزار355 افراد کی جان جاچکی ہے۔ 4لاکھ7ہزار875افراد میں  کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس وقت  کورونا وائرس   سے متاثر  1ہزار310مریضوں کی حالت تشویش ناک اور 103وینٹی لیٹر پر ہیں۔ کراچی میں چو بیس گھنٹے کے دوران 1ہزار13 افراد میں کورونا  وائرس کی تصدیق ہوئی۔ سب سے زیادہ 318کیسزضلع شرقی میں 174کیس ضلع جنوبی ،   ضلع وسطی میں 205، ملیر میں 173کیسز اور  سب سے کم  37کیسز ضلع غربی   سےسامنے آئے۔ شہر میں اب تک 2 لاکھ76ہزار982افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔