متحدہ قومی مومنٹ کے اراکین سندھ اسمبلی نے کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کا مطالبہ کردیا

سدرہ پٹیل سدرہ پٹیل

متحدہ قومی مومنٹ کے اراکین سندھ اسمبلی نے کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کا مطالبہ کردیا

متحدہ قومی مومنٹ کے اراکین سندھ اسمبلی نے کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کا مطالبہ کردیا ۔۔ اراکین کا کہنا تھا کہ معاملہ مردم شماری کا ہو ، نوکریوں کا ہو یا بلدیاتی  مسائل کا ہر معاملے میں صوبے کے شہری علاقوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے ۔


سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس سے کرتے ہوئے جاوید حنیف کا کہنا تھا کہ اب ہماری لڑائی نظام کو تبدیل کرنے کے لئے ہے ۔۔ شہری سندھ کو نو آبادیاتی طرز پر چلایا جا رہا ہے۔


 فیڈرل سے اور صوبے سے ملنے والا پیسہ کراچی کا ہے ۔۔ کہاں جاتا ہے یہ پیسہ ۔۔ یہ لوگ کیوں لوکل گورنمٹ کو نہیں چھوڑتے ۔۔ انہیں ایس بی سی اے اور کے ڈی اے کی زمین چائیں ، انہیں واٹر بورڈ چاہئے ۔۔ سونے کی کانیں بنے ہوئے ہیں یہ علاقے


ایم کیو ایم کی پارلیمانی لیڈر رعنا انصار  نے کہا  کہ سندھ کو معاہدے کےتحت پانی ملتا ہے لیکن کراچی کے شہری صوبے کو اٹھانوے فیصد ٹیکس ادا کرنے کے باوجود پانی سے محروم ہیں۔


کراچی بھی پریشان ہے اور اربن سندھ والے بھی پریشان ہیں ۔۔ اب اگر ہمیں حق نہیں دیا جائے گا تو آواز بلند ہوگی ہم بھی آواز اٹھائیں گے)


ایم کیو ایم کے اراکین کا کہنا تھا کہ گزشتہ چار سال کے دوران سندھ اسمبلی سے اپوزیشن کا ایک بل منظور نہیں ہوا ۔۔ اپوزیشن کو سوال جواب اور توجہ دلاؤ نوٹس تک محدود کر دیا گیا ہے