پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نومبر کے پہلے ہفتے کے کاروباری آخری روز نئی تاریخ رقم کردی

صبانور صبانور

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نومبر کے پہلے ہفتے کے کاروباری آخری روز نئی تاریخ رقم کردی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نومبر کے پہلے ہفتے کے کاروباری آخری روز نئی تاریخ رقم کردی ۔ 100 انڈیکس 55 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا ۔ترسیلات زر بھی اکتوبر کے مہینے میں ڈھائی ارب ڈالر سے موصول ہوئے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نومبر کے پہلے ہفتے کے کاروباری آخری روز نئی تاریخ رقم کردی۔

10 نومبر کو پہلے کاروباری سیشن میں مارکیٹ میں1 ہزار پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا-100 انڈیکس 55 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا ۔ انڈیکس پہلے سیشن میں ریکارڈ ہائی 55 ہزار 51 پوائنٹ پر ٹریڈ کیااور مارکیٹ نئی تاریخی بلندی کو چھوگئی مارکیٹ میں آئل ، کیمیکل ، گیس ، اور آئی ٹی سیکٹر شعبہ جات میں کاروبار دیکھاگیا ۔جس کی وجہ سے مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی

دوسری جانب اسٹیٹ بینک کے مطابق ترسیلات زر اکتوبر 2023 میں ڈھائی ارب ڈالر ریکارڈ کئے گئے ۔ ماہانہ بنیادوں پر اکتوبر کے اختتام تک ترسیلات زر 11 اعشاریہ 5فی صد تک بڑھی جبکہ سالانہ بنیاد پر9 اعشایہ 6 فی صد اضافہ ریکارڈ کیاگیا ۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2024  کے پہلے 4 مہنوں میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 8 اعشاریہ 8 ارب ڈالر ترسیلات کی مد ملک میں بھیجے گئے ترسیلات امریکہ یو اے ای اور سعودی عرب اور برطانیہ سے بھیجے گئے