انسٹا گرام پرسجل علی نے اپنی ایک تصویر کیا شیئر کی جس پر بھارتی اداکاربھی کمنٹس دیئے بغیر نہ رہ سکے۔
بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ شبانہ اعظمی نے بھی سجل علی کی تصویر پر کمنٹس دیئے کہ کیا حسینہ اور انکے حسن کی تعریف کی۔
اس سے قبل سجل علی بھارتی فلم موم میں اپنی اداکاری کے جوہر سپر اسٹار فلم اسٹار سری دیوی کے ساتھ بھی اپنی اداکاری کے جوہر دیکھا چکی ہیں۔
سجل علی کی اداکاری معصومیت ، کام ، کردار کو ہمیشہ مداحوں کی جانب سے بےحد سراہا جاتاہے اس کا منہ بولتا ثبوت ٹوئیٹر پر ان کے مداحوں کے کمنٹس اور انکی خوبصورت اور سادگی کی تعریفیں ہیں۔