گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کامیاب جوان پروگرام وزیراعظم کے نوجوانوں پر بھروسے کا عکاس ہے۔

عدنان اطہر عدنان اطہر

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کامیاب جوان پروگرام وزیراعظم کے نوجوانوں  پر بھروسے کا عکاس ہے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کامیاب جوان پروگرام وزیراعظم کے نوجوانوں  پر بھروسے کا عکاس ہے۔ خواب دیکھنے والے جان لیں عمران خان اگلے دس  سال حکومت کریں گے۔ عثمان  ڈار کہتے ہیں کراچی پر  وفاقی حکومت کا فوکس ہے۔ یہاں   نوجوانوں کو تین ارب سے زائد کے قرضے دیئے ہیں۔

 کراچی کے علاقے کورنگی میں کامیاب جوان پروگرام کے تحت چیک تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا یہی  اصل تبدیلی ہے۔حکومت گرانے کا خواب دیکھنے والے جان لیں،، عمران خان اگلے دس  سال حکومت کریں گے۔

پروگرام کے سربراہ عثمان ڈار نے کہا کراچی   پر وفاقی حکومت کا فوکس ہے۔ یہاں   نوجوانوں کو تین ارب سے زائد کے قرضے دیئے ہیں۔

تقریب کے دوران  کامیاب جوان پروگرام کے تحت 25 نواجونوں میں 12 کروڑ 24 لاکھ سے زائد قرض کے چیک  تقسیم کئے  گئے ۔