کراچی میں شاہراہِ بھٹو پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ گیارہ افراد زخمی ہوگئے۔

عرفان علی عرفان علی

کراچی میں شاہراہِ بھٹو پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ گیارہ افراد زخمی ہوگئے۔

کراچی میں شاہراہِ بھٹو پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ گیارہ افراد زخمی ہوگئے۔ حادثہ تیز رفتار کار اور سوزوکی کے درمیان تصادم کے باعث پیش آیا۔ زخمیوں میں پانچ خواتین، دو بچیاں اور ایک کار سوار بھی شامل ہے۔

کراچی میں قیوم آباد سے قائدآباد جانے والی شاہراہِ بھٹو پر ایک تیز رفتار گاڑی  اور سوزوکی کے درمیان تصادم ہوگیا۔ حادثے کے نتیجے میں مجموعی طور پر بارہ افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کے مطابق اسپتال میں زیرِ علاج ایک خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں،  زخمیوں میں پانچ خواتین، دو بچیاں شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ سوزوکی کی پچھلی لائٹس موجود نہ ہونے اور کار کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ پولیس نے دونوں گاڑیوں کو تحویل میں لے کر کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے منتقل کر دیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔