کراچی سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لئے خواتین اور اقلیت کی مخصوص نشستوں کے لیے جمع کروائے گئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا سلسلہ دوسرے دن بھی جاری رہا

عرفان علی عرفان علی

  کراچی سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لئے خواتین اور اقلیت کی مخصوص نشستوں کے لیے جمع کروائے گئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا سلسلہ دوسرے دن بھی جاری رہا


 کراچی سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لئے خواتین اور اقلیت کی مخصوص نشستوں کے لیے جمع کروائے گئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا سلسلہ دوسرے دن بھی جاری رہا۔ 

کراچی سے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشتوں اور صوبائی اسمبلی میں اقلیت کے لئے مخصوص نشت کے لئے جمع کروائے گئے ۔۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا سلسلہ دوسرے دن بھی جاری رہا ۔۔ کراچی سے قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشت پر استحکام پاکستان پارٹی کی امیدوار صائمہ ندیم ، تحریک انصاف کی خیر النساء جبکہ پیپلزپارٹی کی مہتاب اکبر راشدی اور شہلا رضا کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیئے گئے ۔۔ قومی اسمبلی کے لئے ایم کیو ایم کی امیدوار رعنا انصار کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیئے گئے ۔۔ صوبائی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشتوں پر پیپلز پارٹی کی شرمیلا فاروقی اور سمیتا افضال کے کاغذات نامزدگی مںظور کرلیے گئے ایم کیو ایم کی امیدوار منگا شرما کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کرلیئے گئے ۔۔ صوبائی اسمبلی میں اقلیت کی نشت پر مسلم لیگ ن کے امیدوار رمیش کمار اورمہیش کمار جبکہ پیپلز پارٹی کے ھمیر سنگھ ، کھٹومل جیون اور سریندر والاسائی کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیئے گئے ۔۔ قومی اسمبلی میں اقلیتی نشت کے لئے ایم کیو ایم کے امیدوار ڈاکٹر موہن منجانی کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے۔