وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے 25 اضلاع میں
29 اپریل سے ایک ہفتہ کے لیے پولیو اور
حفاظتی ٹیکوں کی مہم کا آغاز کر
رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ ہاؤس میں پولیو کے خاتمے
کے حوالے سے صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا افغانستان اور پاکستان کے علاوہ پوری دنیا سے
پولیو کا خاتمہ ہو چکا ہے ۔ اس وقت ملک سے دو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور دونوں
کا تعلق یہاں آباد افغان گھرانوں
سے ہے جبکہ 2024 میں سندھ سے کوئی بھی پولیو کیس سامنے نہیں آیا۔
وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ سندھ
حکومت 29 اپریل سے صوبے کے 25 اضلاع میں پولیو اور حفاظتی ٹیکوں کی مہم شروع کررہی ہے۔ اس
دوران 5 سال سے کم عمر کے 80 لاکھ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اس مہم میں چھ لاکھ
سے زیادہ فرنٹ لائن ورکرز حصہ لیں
گے۔ انسداد پولیو مہم شہر کی 201 یونین کونسلوں میں چلائی جائے گی ، جس میں 24656
پولیو ورکرز حصہ لیں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کسی بھی والدین
کو یہ اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ اپنے
بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کریں
۔ایسے افراد کے بارے میں ضلعی انتظامیہ
کو آگاہ کیا جائے۔ان کے خلاف سخت کارروائی
عمل میں لائی جائے گی۔