وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا کہنا ہے گیس کی قلت سندھ کو پیچھے
دھکیلنےکی کوشش ہے۔مشیر زراعت منظور وسان کہتے ہیں وفاقی حکومت ملک نہیں چلاسکتی۔وہ مہربانی کرے اور الیکشن کرادے ۔ انکے خوابوں میں کبھی کوئی پنڈی والا نہیں آیا۔
وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ صوبے میں گیس کی قلت پیدا کردی گئی ۔سندھ کو پیچھےدھکیلنے
کی کوشش کی جارہی ہے۔
مشیر زراعت منظور وسان نے
کہا یہ ملک نہیں چلاسکتے۔ مہربانی کریں
اور الیکشن کرادیں ۔بولے کہ
انکے خوابوں میں کبھی کوئی پنڈی
والا نہیں آیا۔
وزیر ایکسائز مکیش کمار چاولہ
کا کہناتھا کہ وفاق نے تین
ماہ ڈیلرز کی بکنگ بند رکھی ۔ یوریا کی قیمت بڑھانے کے لئے جان بوجھ کر ایسے کیا گیا۔