کراچی پریس کلب میں ملک کے پہلے ڈیجیٹل اسٹوڈیو کا قیام عمل میں آگیا،

عرفان علی عرفان علی

کراچی پریس کلب میں ملک کے پہلے ڈیجیٹل اسٹوڈیو کا قیام عمل میں آگیا،

وفاقی وزیر  آئی ٹی امین الحق کہتے ہیں سندھ کی عوام کو  ذہنی اور جسمانی طور پر غلام بنانے کی سازش پیپلز پارٹی کی جانب سے کی جارہی ہے، سندھ حکومت بتائے کہ 13 برسوں میں مختص کردہ 1800 ارب روپے سے زائد ترقیاتی فنڈز کہاں استعمال ہوئے؟وزیر اعلی سندھ  کو  صوبے کے منصوبوں میں شرکت کی کئی بار دعوت دی مگر انہوں نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا

وفاقی وزارت آئی ٹی کے تعاون سے کراچی پریس کلب میں ملک کے پہلے ڈیجیٹل اسٹوڈیو کا قیام عمل میں آگیا،جس کا افتتاح  وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن امین الحق نے کیا،اس موقع پر کراچی پریس کلب کے عہدیداران اور گورننگ باڈی کے ارکان بھی موجود تھے،تقریب سے خطاب میں امین الحق نے کہا کہ کراچی پریس کلب صحافیوں کی سہولت کا ایک مرکز ہے،ڈیجیٹل اسٹوڈیو کے قیام سے امید ہے کہ صحافیوں کو اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی میں مزید آسانیاں فراہم ہوں گی،ایک سوال کے جواب میں امین الحق نے سندھ حکومت پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ پر تقریبا تیرہ برسوں سے پیپلز پارٹی کی بلاشرکت غیرے حکومت ہے، ان 13 سالو میں پیپلز پارٹی نے کراچی سمیت سندھ بھر کے عوام کے ساتھ جو سلوک کیا ہے اور اس کا انفراسٹرکچر جس سازش کے تحت تباہ کیا جارہا ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں،انہوں نے سوال کیا کہ سندھ حکومت بتائے کہ 13 برسوں میں مختص کردہ 1800 ارب روپے سے زائد ترقیاتی فنڈز کہاں استعمال ہوئے،کتنی یونیورسٹیاں، اسپتال، سڑکیں تعمیر کی گئیں؟وزیر اعلی سندھ  کو  صوبے کے منصوبوں اور ترقی سے متعلق مختلف تقریب میں شرکت کی کئی بار دعوت دی مگر انہوں نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا