وزیرترقی نسواں سندھ شہلارضا کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی بھاگنے والی نہیں۔ آزاد کشمیر میں سب سے پہلے انتخابی مہم شروع کی۔
تحریک انصاف والے وہاں کیا کارکردگی لیکر وہاں جارہے ہیں۔ حکومتی وزرا وہاں بدزبانی اور لوگوں میں رقوم بانٹنے میں مصروف ہیں.
وزیرترقی نسواں سندھ شہلارضا کا کہنا ہے پی ٹی آئی دور میں لوگ مہنگائی سے پریشان اور خودکشیاں کررہے ہیں۔
یہ لوگ کیا کارکردگی لیکر کشمیر جارہے ہیں۔
ہم میدان چھوڑ کر بھاگنے والے نہیں۔ سب سے پہلے آزاد کشمیر میں انتخابی مہم شروع کی۔حکومتی وزرا وہاں بدزبانی اور لوگوں میں رقوم بانٹ رہے ہیں۔
پریس کانفرنس میں کہا کہ بھٹونے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا بینظیرنے میزائل ٹیکنالوجی دی۔کشمیرمیں بھٹوپرتہمت لگانے والوں نے اس کا نتیجہ بھی دیکھ لیا۔
شہلا رضا کا کہنا تھا کہ خودداری اورقرضہ نہ لینےکی بات کرنے والے نے ملک کوآئی ایم ایف کے سامنے گروی رکھ دیا۔