سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم صحیح سمت میں گامزن ہے

دانش دانش

سابق کپتان وسیم اکرم کا  کہنا ہے کہ  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم صحیح سمت میں گامزن ہے

سابق کپتان وسیم اکرم کا  کہنا ہے کہ  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم صحیح سمت میں گامزن ہے۔ آخری بال تک  فائٹ کرنی چاہیے۔افغانستان  اور بھارت کے میچ سے متعلق  کہا کہ ٹاس کے  بعد   کپتانوں کا بات کرنا معمول کی بات ہے۔

مایہ ناز  باولر اورپاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان وسیم اکرم کا  کہنا ہے  کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم صحیح سمت میں گامزن ہے۔

کراچی میں تقریب سے خطاب میں کہا کہ  کھیل میں ہار جیت ہوتی ہے،،لیکن  میچ کی آخری بال  تک  پوری جان لگاکر کھیلنا چاہیے۔

افغانستان  اور بھارت کے میچ سے متعلق  خبروں کو رد کرتے ہوئے کہا کہ ٹاس کے  بعد   کپتانوں کا آپس میں بات کرنا معمول کی بات ہے۔

وسیم اکرم نے کہا کہ   ذیابیطس میں پاکستان کا تیسرانمبر ہونا اچھی علامت نہیں۔ وہ خود چوبیس سال سےاس مرض سے لڑ رہے ہیں۔