کراچی میں نئے نجی اسکولوں کو رجسٹریشن فراہم کی جائے۔

نزاہت خان نزاہت خان

 کراچی میں نئے نجی اسکولوں کو رجسٹریشن فراہم کی جائے۔

پرائیویٹ اسکولز ایکشن کمیٹی نے محکمہ تعلیم سندھ سے نجی اسکولوں کی رجسٹریشن کی تجدید کرنے اور نئی رجسٹریشن کا آغاز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔رجسٹرار ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز کہتی ہیں کہ کنٹونمنٹ بورڈ میں قائم اسکولوں کے معاملے پر عدالت کے فیصلے کا انتظار ہے۔ نجی اسکولوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے۔

کراچی میں نئے نجی اسکولوں کو رجسٹریشن فراہم کی جائے۔ پرانی رجسٹریشن کی تجدید کی جائے۔۔ پرائیوٹ اسکولز ایکشن کمیٹی نے ایک بار پھر اپنا مطالبہ دہرادیا۔ کہا کورونا کے دوران اسکولوں کی بندش سے آؤٹ آف اسکول طلبہ کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔۔

رجسٹرار ڈائریکٹوریٹ آف پرائیوٹ انسٹیٹیوشنز رفیعہ ملاح نے کا کہنا ہے کہ نجی اسکولوں کی سفارشات کو دیکھ رہے ہیں۔ کنٹونمنٹس میں واقع اسکولوں کے معاملے پر بھی عدالتی فیصلے کو لیکر پرامید ہیں۔

الائنس پرائیوٹ اسکولز کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ کنٹونمنٹ میں قائم 30 ہزار اسکولوں کی بندش سے چالیس لاکھ بچوں کا مستقبل ضائع ہوجائے گا۔ اساتذہ کا روزگار بھی داؤپر لگا ہوا ہے۔۔